خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز بارش /ژالہ باری کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے رپورٹ

99
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

پشاور۔ 30 مارچ (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز بارش /ژالہ باری کے باعث حادثات کے نتجے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز بارش/ژالہ باری کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 4 گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔

بارش/ژالہ باری کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، باجوڑ اور شانگلہ میں رونما ہوئے،پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اضلاع میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو ریلیف فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے تمام ضلعی انتظامیہ اور امدادی ادارے مکمل رابطے میں ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔