29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبرپختونخوا میں 15 ستمبر سے 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے مزید...

خیبرپختونخوا میں 15 ستمبر سے 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے مزید مون سون بارشوں کا امکان

- Advertisement -

پشاور۔ 13 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں 15 ستمبر سے 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے جسکے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا۔ مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ اور چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آبادکے مقا می اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، تیز بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے،

- Advertisement -

اسی طرح بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان ،ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390144

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں