پشاور۔ 14 نومبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے ضلع نوشہرہ میں صوبے کا پہلا ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق نوشہرہ پولیس لائن میں ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے آئی جی اختر حیات نےکہا کہ پولیس کا یہ اقدام خواتین اور بچوں کو انصاف فراہم کرنے کے عزم کی ایک بہترین مثال ہے، یونٹ کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔
ڈی پی او نوشہرہ کا کہنا تھا کہ ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ معاشرتی تحفظ کےلئے اہم قدم ہے جس سے خواتین اور بچوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی، یونٹ میں خواتین اور بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔