38.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبرپختونخوا پولیس کی اسلحہ خریداری اور انفراسٹرکچر بہتری کے لئے بجٹ تین...

خیبرپختونخوا پولیس کی اسلحہ خریداری اور انفراسٹرکچر بہتری کے لئے بجٹ تین گنا کرنے کی سفارش

- Advertisement -

پشاور۔ 28 مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اسلحہ خریداری اور انفراسٹرکچر بہتری کے لئے بجٹ تین گنا کرنے کی سفارش کر دی گئی۔پولیس حکام کے مطابق اس کے ساتھ ہی اس میں‌20 ارب روپے کی فوری فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے. پولیس بجٹ میں جدید ہتھیار ، تھرمل گنز ، بکتر بند گاڑیاں ، آئی ٹی سازوسامان اور ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025ء کے لیے صوبائی حکومت سے موجودہ بجٹ کے مقابلے میں تین گنا زائد مالی وسائل کا مطالبہ کرتے ہوئے 20 ارب روپے کی ڈیمانڈ پیش کر دی ہے۔ نئے بجٹ میں جدید ہتھیاروں، تھرمل گنز، بکتربند گاڑیوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساز و سامان اور ضم شدہ اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے خطیر رقم مانگی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں بندوبستی اضلاع کے لیے 14اعشاریہ 5 ارب روپے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

- Advertisement -

آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز، دہشت گردی کے خطرات اور جدید جرائم کے تناظر میں پولیس فورس کو نئی ٹیکنالوجی اور سہولیات سے لیس کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں نمایاں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔بجٹ تجاویز میں پولیس تھانوں، چیک پوسٹوں اور دیگر اہم عمارتوں کی مرمت و تعمیر، جنوبی اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز، اور کئی عرصے سے التوا کا شکار ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ اسلحہ خریداری اور انفراسٹرکچر بہتری کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے بجٹ تین گنا کرنے کی سفارش کر دی گئی.

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602214

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں