پشاور۔ 13 جون (اے پی پی):خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی گئی۔بجٹ 26-2025 کا کل تخمینہ 2 ہزار 119 ارب روپے ہے، بجٹ میں صوبائی حکومت کی آمدن کا تخمینہ 1 ہزار 778 ارب 90 کروڑ لگایا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بجٹ میں وفاق کی جانب سے صوبے کو 1 ہزار 576 ارب روپے ملیں گے، صوبائی حکومت نے اپنی آمدن کا تخمینہ 129 ارب روپے تجویز کیا ہے۔