21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومضلعی خبریںخیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی...

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

- Advertisement -

پشاور۔5فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔تفصیلات کے مطابق کشمیر ریلی قیوم سٹیڈیم سے شروع ہو کر تہکال،

یونیورسٹی روڈ، حیات آباد سے ہوتی ہوئی واپس قیوم سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گی یکجہتی کے موقع پرریلی میں شریک بچوں بھی پرجوش دکھائی دئیے جنہوں نے کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹیبلو پیش کئے۔

- Advertisement -

جی ایم پلاننگ ٹورازم اتھارٹی نے ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر پاکستان کا ہے کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں