پشاور۔ 27 جولائی (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل اتوار سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل اتوار سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے. 27 جولائی کی شب سے بحیرہ عرب سے مزید مون سون ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مراسلہ کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی انتظامات و اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔