پشاور۔ 04 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے متاثرہ کیسز میں اضافہ ہونے لگا، خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 97 ہوگئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ 25 کیسز پشاور سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوابی میں 19، مردان میں 13، چترال لوئرمیں 7، باجوڑ اور کوہاٹ میں 6، 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح بٹگرام میں 4، نوشہرہ میں 3، ڈی آئی خان میں 3، ایبٹ آباد میں 2، خیبرمیں 2، دیر لوئر میں 2 اور ہنگو، تورغر، مانسہرہ و لکی مروت اور بنوں میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت نے تمام اضلاع میں ڈینگی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں پچھلے سال 75 ہزار ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 22617 کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔