اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) فاٹا میں خیبر ایجنسی اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں پانچ روزہ پولیو مہم جاری ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹس، کمشنرز، نیم فوجی اور فوجی دستوں کی سرپرستی میں پولیو ورکرز 2 لاکھ 24 ہزار 466 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔ فاٹا شعبہ صحت کے کوآرڈینیٹر عقیل خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ خیبر ایجنسی میں 869 پولیو ٹیمیں قطرے پلانے کا کام سرانجام دے رہی ہیں