پشاور۔ 25 نومبر (اے پی پی):خیبر باڑہ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر موٹر سائیکل سوار سے 10 کلوگرام افیون اور 13 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی جاری کردہ احکامات پر ایس ایچ او باڑہ ہردم گل کی خفیہ اطلاع پر اے ایس آئی محمد رفیق نے علاقہ شلوبر میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشتبہ موٹر سائیکل سوار سے 13کلوگرام چرس اور 10 کلوگرام افیون برآمد کرکے ملوث ملزم شاکراللہ کو گرفتارکرکے باڑہ حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔