خیبر پختوانخوا اسمبلی کے 72حلقوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج،تحریک انصاف 47نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ،متحدہ مجلس عمل 7،مسلم لیگ ن ،اے این پی 5،5 پیپلز پارٹی 3جبکہ آزاد امیدوار 5 نشستوں پر کامیاب،مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام سوات کی دونوں صوبائی نشستوں پر شکست کھا گئے
اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی طرف سے موصول ہونے والے خیبر پختوانخوا اسمبلی کے 72حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 47نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ،متحدہ مجلس عمل 7،مسلم لیگ ن ،اے این پی 5،5 پیپلز پارٹی 3جبکہ آزاد امیدواروں نے بھی 5 نشستیں حاصل کر لی ہیں،مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام سوات کی دونوں صوبائی نشستوں پر شکست کھا گئے،الیکشن کمیشن کی طرف سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکار ی نتائج کے مطابق کے پی کے کے حلقہ پی کے 1 چترال سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسرار الدین 40490 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالولی خان عابد 16293 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار سہراب خان 11052 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 60.97 فیصد رہی۔