23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبر پختونخوا، ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کو فعال بنانے کیلئے کنٹریکٹ پر ڈاکٹرز...

خیبر پختونخوا، ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کو فعال بنانے کیلئے کنٹریکٹ پر ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

پشاور۔ 17 اپریل (اے پی پی):مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے اور ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کو فعال بنانے کیلئے کنٹریکٹ پر ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں مختلف اسپتالوں میں 115 میڈیکل آفیسرز کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں سپیشلٹیز کو فعال بنانے کیلئے 21 نان پرمننٹ نان اٹریکٹیو اور 30 نان پرمننٹ اٹریکٹیو کنسلٹنٹس کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جا رہا ہے۔ اس کنٹریکٹ بھرتی سے نہ صرف ہمارے ڈاکٹرز کو روزگار ملے گا بلکہ ہسپتال بھی فعال ہونگے اور عوام کو ان کے متعلقہ علاقے کے ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم ہوگی۔

- Advertisement -

اس کنٹریکٹ بھرتی میں خاص بات یہ ہے کہ علاقائی طبی عملے کو اس بھرتی میں ترجیح دی جا رہی ہے جو کہ خالصتاً اسی ہسپتال کیلئے بھرتی ہوگی اور وہاں سے کہیں بھی دوسرے علاقے میں ٹرانسفر نہیں ہوسکے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583734

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں