پشاور۔ 02 مارچ (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع باجوڑ اور خیبر میں بارش کے باعث گھر کی چھت اور دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 باجوڑ محمد سعد کے مطابق باجوڑ کے علاقے غاخی کنڈؤ ماموند میں تیز بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم نے علاقائی لوگوں کے ساتھ مل کر بچوں کو ملبے سے نکال لیا۔ ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں کمر خیل نیو آٹاری کے مقام پر آصف نامی شخص کے گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ زخمی ہوگیا جبکہ باڑہ اکاخیل کے علاقے میری خیل میں منور نامی شخص کے گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچی زخمی ہوگئی۔