26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے مردان میں مساجد کی...

خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے مردان میں مساجد کی سولرائزیشن کے منصوبہ میں مبینہ کرپشن کی تفصیلات طلب کر لیں

- Advertisement -

پشاور۔ 13 مئی (اے پی پی):خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے مردان میں مساجد کی سولرائزیشن کے 260 ملین روپے کے منصوبہ میں مبینہ کرپشن کی تفصیلات طلب کر لیں۔کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر منصوبہ شروع کرنے یا رقم واپس کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بصورت دیگر متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ اینٹی کرپشن کو ہدایت کی ہے کہ ٹی ایم او اور ٹھیکیدار کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ سکینڈل میں ٹی ایم او کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے مطابق تحقیقات جاری ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل کوہستان میں بھی کرپشن کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آ چکا ہے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596690

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں