خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-6 سوات IV سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان یوسفزئی 25 ہزار 330 ووٹ لے کر کامیاب

139
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-6 سوات IV سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان یوسفزئی 25 ہزار 330 ووٹ لے کر کامیاب

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-6 سوات IV سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان یوسفزئی 25 ہزار 330 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 511 تھی جبکہ 77 ہزار 574 ووٹ ڈالے گئے۔

یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 40.35 فیصد رہی ۔ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے امیدوار افتخار احمد 19 ہزار 422 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔