خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 76 پشاور فائیو سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کر کامیاب

141
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 76 پشاور فائیو سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کر کامیاب

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 76 پشاور فائیو سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 433 تھی جبکہ 48 ہزار 282 ووٹ ڈالے گئے یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد 37.62 رہی ۔

یہاں سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان ایڈووکیٹ 12 ہزار 986 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔