اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں براہ راست منتخب ہونے والے تحصیل ناظمین معیار حکومت میں بہتری لائیں گے اور مستقبل کے قائدین بنیں گے ۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات پر اٹھنے والے شور میں کسی کو یہ احساس نہیں ہو رہا کہ یہ انتخابات کامیاب جمہوریتوں میں پائے جانے والے نظام کی طرز پر جدید اور منتقل شدہ اختیارات کے حامل بلدیاتی نظام کا نکتہ آغاز ہیں۔
براہ راست منتخب شدہ تحصیل ناظمین میعار حکومت میں بہتری لائیں گے اور مستقبل کے قائدین بنیں گے۔