23.2 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںخیبر پختونخوا حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی، گھروں کی دوبارہ تعمیر کے...

خیبر پختونخوا حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی، گھروں کی دوبارہ تعمیر کے اقدامات کی رفتار مزید تیز کرے، صدر ڈاکٹر عارف علوی 

- Advertisement -

نوشہرہ۔31اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی، گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کی رفتار مزید تیز کرے، سیلاب متاثرین کی مشکلات کے جلد حل کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں، پوری قوم دل کھول کر متاثرین کی امداد کرے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کو نوشہرہ سیلاب متاثرہ علاقہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت کو مردان پل پر ضلعی حکام کی جانب سے سیلاب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

بریفنگ کےدوران بتایاگیا کہ نوشہرہ کے علاقے میں سیلاب سے تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار افراد متاثر ہوئے،سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 100 امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں ، کیمپوں میں 25 ہزار کے قریب متاثرین موجود ہیں ، خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم دوگنا کر دی ہے، سیلاب کی بروقت اطلاع کی وجہ سے آبادی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا،حفاظتی بند نے اپنی صلاحیت سے زیادہ سیلابی ریلا برداشت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے صدر مملکت نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی، گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کی رفتار مزید تیز کرے۔ سیلاب متاثرین کی مشکلات کے جلد حل کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم دل کھول کر متاثرین کی امداد کرے ۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی دادرسی کی ہے۔ فوجی و سول اداروں اور فلاحی تنظیموں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے قابل تحسین کام کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324671

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں