خیبر پختونخوا حکومت نے ضم اضلاع میں کھیلوں کے جامع منصوبے کی منظوری دے دی،محمود خان

84
محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، عالمی یوم مزدور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا پیغام

پشاور۔25دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان نے کہا کہخیبر پختونخوا حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع کی فراہمی کے لئے جامع منصوبے کی منظوری دے دی جس پر 7ارب 36کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئیںگے، تمام ضم اضلاع اور سب ڈویژنوں میں کھیلوں کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے ۔میڈیاسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے نئے میدان اور سہولیات پر 5ارب روپے، موجودہ سہولیات کی اپ گریڈیشن پر 2.26ارب روپے اور موجودہ سہولیات ومیدانوں کی بحالی پر 26کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جامع منصوبہ 2023تک مکمل کیا جائے گا جس پر رواں مالی سال میں کام شروع کیا گیا ہے، ضلع خیبر میں جمرود سپورٹس کمپلیکس، ملاگوری کرکٹ سٹیڈیم، کالا خیل سپورٹس سٹیڈیم، تیراہ کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن، جمرود سپورٹس کمپلیکس ، کالا خیل سپورٹس سٹیڈیم کی بحالی پر 515ملین، جنوبی وزیرستان میں وانا سپورٹس کمپلیکس، کوتکئی سپورٹس سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن وبحالی پر 229.5 ملین، ضلع اورکزئی میں کلایہ سپورٹس کمپلیکس کی بحالی واپ گریڈیشن پر 357ملین، ضلع کرم میں پارہ چار سپورٹس کمپلیکس، جناح سول سٹیڈیم پارہ چنار شہر کی بحالی واپ گریڈیشن پر 667ملین، شمالی وزیرستان میں یونس خان سپورٹس کمپلیکس میران شاہ کی بحالی واپ گریڈیشن پر 28ملین، مہمند میں روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی پر 134 ملین، باجوڑ میں خار سپورٹس کمپلیکس پر 295 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فی سب ڈویژن 324ملین اور فی ضلع 750ملین روپے کھیلوں کی سہولیات پر خرچ کئے جائیں گے مجموعی طور کھیلوں کی سہولیات کی اپ گریڈیشن پر 2200ملین اور بحالی پر 205ملین روپے خرچ کئے جائیں گے پراجیکٹ ایمپلی منٹیشن یونٹ اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کو صوبے اور ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لئے تیز تر ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع اور سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ کی تکمیل سے ضم اضلاع کھیلوں کی سہولیات میں دیگر اضلاع کے برابر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جنہیں مواقع دیکر آگے لایا جائے گا جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے کا نام روشن کریں گے۔