28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںخیبر پختونخوا حکومت کا دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے...

خیبر پختونخوا حکومت کا دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ

- Advertisement -

پشاور۔ 13 مئی (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبائی ایکشن پلان کے تحت محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر زکو دہشت گردوں کی جائیدادیں منجمد کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ۔

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائیوں کا فیصلہ محکمہ داخلہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس بھی فوری ختم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے خاندانوں کی معلومات نادرا سے حاصل کی جائیں گی ،روابط ثابت ہونے پر کارروائی ہوگی۔مراسلے کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں موجود دہشتگردوں کے رشتہ داروں کی بھی جانچ پڑتال کی جائیگی،کسی بھی محکمے میں دہشتگردوں کے رشتہ داروں کی موجودگی پر سخت کارروائی کی جائیگی۔

- Advertisement -

مراسلے میں ضلعی سطح پر بھی دہشتگردوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے سے متعلق اجلاس منعقد کرانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596571

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں