پشاور۔ 28 جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن31 جنوری کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیاگیا جس کے مطابق یکم اور دو فروری کو عام تعطیل ہے۔اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 31 جنوری تک جاری کی جائے۔سرکاری ملازمین نے صوبائی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔