خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ضلع کرم کیلئے ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ

87
زرعی ادویات کے ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجرا ء کےلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ
زرعی ادویات کے ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجرا ء کےلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ

پشاور۔ 10 فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ضلع کرم کیلئے ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ کردی گئی جبکہ ہیلی کاپٹر سروس بھی جاری ہے۔

مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام خان کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اپر کرم کے لیے مزید ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ کردی گئی ہے، جس میں 500 کلوگرام وزنی ایمرجنسی ادویات حکومت کے MI-17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہیں۔

مشیر صحت نے بتایا کہ ادویات ایم ایس پاراچنار کے حوالے کی جائیں گی۔ ایمرجنسی ادویات کی یہ کھیپ مختلف این جی اوز اور خیراتی اداروں نے عطیہ کی ہیں تاحال وفاق کی جانب سے ضلع کرم میں نہ کوئی ادویات اور نہ ہی کوئی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔دریں اثنا مقامی انتظامیہ کے مطابق کرم کے لیے ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے اور اب تک 230 سے زائد افراد کو مختلف علاقوں میں پہنچایا جا چکا ہے جب کہ مزید پروازیں جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ کرم مشران کے ساتھ جرگہ علاقے کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے اقدامات پر فیصلہ کیا جائے گا اب تک 1200مریضوں کو چیک کیا جا چکا ہے۔