ایبٹ آباد۔ 11 جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا سٹیزن امپروومنٹ پراجیکٹ (کے سی آئی پی) کے وفود نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد ادارہ سے متعلق انفارمیشن، فنانشل پوزیشن، سروس اور خیبر پختونخوا ایبٹ آباد میں جاری شہری ترقیاتی منصوبہ ”سٹیزن امپروومنٹ پراجیکٹ“ پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا تھا۔
تحصیل آفیسر فنانس انور زیب اور آفس سپرنٹنڈنٹ شہزاد خان نے وفد کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے ادارہ کی بہتری، مسائل کے حل اور شہری سہولیات کی بہتری کےلئے مزید تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور ٹی ایم اے افسران کا شکریہ ادا کیا۔