خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور تارکین وطن کے انخلاء کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 81 ہزار 561 افراد کو افغانستان بھجوایا گیا، محکمہ داخلہ

118

پشاور۔ 27 جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 561 افراد کو افغانستان بھیجوایا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، ہفتہ کو طورخم کے راستے 223 افراد افغانستان بھیجے گئے۔

مجموعی طور پر 6633 تارکین وطن کو افغانستان بھیجوایا گیا۔ مجموعی طور پر پختونخوا سے 5310 ،اسلام آباد سے 148 ، پنجاب سے 1152 اور آزاد کشمیر سے 34 تارکین وطن افغانستان بھجوائے گئے۔ طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 76 ہزار 769 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بھیجے گئے ہیں۔

دیگر سرحدات انگور اڈہ اور خرلاچی سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 4093 افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بجھوائےگئے۔ خیبر پختونخوا کے تینوں سرحدات سے اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 561 افراد کو افغانستان بھجوایا گیا ہے۔