23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںخیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی سات روزہ مفت...

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی سات روزہ مفت موبائل فوڈ ٹیسٹنگ مہم اختتام پذیر

- Advertisement -

پشاور۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شروع کردہ سات روزہ مفت موبائل فوڈ ٹیسٹنگ مہم اختتام پذیر ہو گئی۔

ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مہم کے دوران دودھ ، پانی ، آئل اینڈ گھی، مصالحہ جات،سرکہ، چائے کی پتی،نمک اورمشروبات سے نمونے لے کرمفت ٹیسٹ کی گئی، مفت ٹیسٹنگ صوبے کے تمام ڈویژن میں کی گئی ، مجموعی طور پر 848 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، کل نمونوں میں سے دودھ کے 332 ، پانی کے 156 ، مشروبات کے 30 ، مصالحہ جات کے 49 ، چائے کے 78 آئل اینڈ گھی کے 78 اور نمک کے 22 نمونے حاصل کیے گئے ،حاصل کردہ نمونوں میں664 مختلف خوراکی اشیاء کے نمونے تسلی بخش جبکہ 184 نمونے غیر معیاری ثابت ہوئے، پشاور ڈویژن سے 255 ، مردان سے 121 ، بنوں سے 81 ، ڈی آئی خان سے 63 ، کوہاٹ سے 55 ، ہزارہ سے 110 جبکہ مالاکنڈ ڈویژن سے 163 نمونے لیے گئے ۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، فوڈ سیفٹی کے حوالے سے مزید کریک ڈاؤن اور ٹیسٹنگ مہمات جاری رکھی جائیں گی۔

- Advertisement -

وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صوبے میں ڈویژنل سطح پر سات موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبز پہلے سےفعال ہیں مزید پانچ موبائل لیبارٹریز بھی جلد فعال ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی حیات آباد سٹیٹک لیبارٹری میں ملکو سکین،جو انتہائی جدید مشین ہے، سے بھی دودھ کی ٹیسٹنگ جاری ہے ، محفوظ خوراک کو یقینی بنانے کے لئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515510

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں