خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے مختلف مارٹس اور دکانوں پر چھاپے، ممنوعہ اور ایکسپائر اشیاءکی برآمدگی پر جرمانے

65
Khyber Pakhtunkhwa Food Safety
Khyber Pakhtunkhwa Food Safety

ہری پور۔ 20 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر رقیہ نواز خان کی نگرانی میں خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے شہر کے مختلف مارٹس اور دکانوں پر موجود اشیاءخوردونوش کی اشیاء کی ایکسپائری اور کوالٹی چیک کی۔ اس سلسلہ میں ہری پور سٹی میں مختلف دکانوں کو چیک کیا گیا جبکہ شہر میں موجود مختلف میگا مارٹس کی انسپکشن بھی کی گئی۔

اس موقع پر دکانوں اور مارٹس میں مختلف فوڈ آٹمز کی ایکسپائری، لیبلنگ اور کوالٹی کو چیک کیا گیا۔ مختلف مارٹس اور دکانوں سے ممنوعہ اشیاءاور زائد المعیاد اشیاءبرآمد کر کے ان پر جرمانے عائد کئے گئے۔