خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

75

پشاور۔3اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دورانبارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔صوبائی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں موسم ابر آلود اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے موسلادار بارشوں کے باعث بالائی بعض اضلاع دیر،سوات،کوہستان اور مانسہرہ میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے پر بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متوقع موسلادار بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔