پشاور۔ 17 اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کے دھارے ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ ایک مغربی لہر مغربی/بالائی حصوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
اس دوران چترال، اپر اور لوئر دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، مہمند، پشاور، خیبر اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گرج چمک/ ژالہ باری ڈھیلے ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے جیسے بجلی کے کھمبے، گاڑیاں اور سولر پینل وغیرہ، تمام متعلقہ حکام کو پیشن گوئی کی مدت کے دوران الرٹ رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=494857