24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے تحت پاک فوج کی...

خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے تحت پاک فوج کی سیلاب زدہ  شانگلہ میں بحالی کی کاروائیاں جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے تحت پاک فوج کی سیلاب زدہ شانگلہ میں بحالی کی کاروائیاں جاری ہیں،سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر دور دراز علاقے رجشم میں پھنسے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاک فوج اور عائشہ فاؤنڈیشن نے متاثرہ خاندانوں کیلئےمیڈیکل اور فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا ہے۔

اس کے علاوہ رجشم اور آس پاس کے علاقے میں متاثرین کو راشن پہنچایا گیا جبکہ پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرین کا طبی معائنہ بھی کیا ۔پاک فوج نے تباہ شدہ پل اور راستے کے نقصان کا بھی جائزہ لیا،باغ نسیم آباد میں سیلاب سے متاثرہ سکول میں پاک فوج نے امدادی کارروائیاں کی ہیں۔ پاک فوج متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں