26.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

- Advertisement -

پشاور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے اور اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیو ایمرجنسی آ پریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے مطابق انسداد پولیو مہم دو مراحل میں چلائی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 4 ستمبر تک بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ، پہلے مرحلے میں پولیو مہم پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ سمیت 16 اضلاع میں مکمل اور 3 اضلاع میں جُزوی طور پر چلائی جارہی ہے ،

دوسرے مرحلے میں 15 تا 18 ستمبر کے دوران بنوں، باجوڑاور ڈی آئی خان ڈویژن کے سات اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی ،مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 57 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،مہم کو کامیاب بنانےکےلئے 27 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 40 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے،

- Advertisement -

پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس اور دیگر اداروں کی مدد سے سخت سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں