پشاور۔ 02 اکتوبر (اے پی پی): خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغازہو گیا ہے۔ پولیوایمرجنسی آپریشن سنٹرحکام کے مطابق اس مہم کے دوران صوبے کے 74 لاکھ 78ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی،مہم کاپہلا مرحلہ2سے 6اکتوبر تک جاری رہے گا،پہلے مرحلے میں پشاور، کوہاٹ، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پانچ سال تک کی عمر کے63لاکھ 62ہزار8سو95بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کا دوسرا مرحلہ9سے13اکتوبر تک جاری رہے گا جس دوران بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں 11لاکھ 16ہزار81بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے، بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی،مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 34,551ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،
ان ٹیموں میں 31,151 موبائل ٹیمیں، 1,953فکسڈ ٹیمیں اور 1,447ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں،پولیو ٹیموں کی موثر نگرانی کیلئے 7,077ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں، پولیو ٹیموں کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تقریبا54,567پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔