33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںخیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، 18 اضلاع میں...

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، 18 اضلاع میں پولنگ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کو پولنگ کا آغازہوگیا ، چیف الیکشن کمشنر نے عوام سے کہا ہےکہ وہ اپنے حق رائے دہی کےاستعمال کے لئے گھروں سے نکلیں۔

الیکشن کمشن میڈیا سیل سے جاری تفصیلات کے مطابق شکایات کے اندراج اور نمٹانے کے لئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو مسلسل نتائج کے آنے تک قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سپیشل سیکرٹری بھی تمام پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ادھر،چیف الیکشن کمشنر نےعوام سے کہا ہےکہ وہ بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے آئیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق پولنگ پر امن طور پر جاری ہے، کنٹرول روم میں تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،کنٹرول روم نتائج کے آنے تک قائم رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=302209

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں