24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن...

خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

بونیر، شانگلہ اور سوات کی سیلابی صورتحال کے بعد صوابی میں بھی بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا،صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقہ ڈلورائی میں ہونے والی طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈ کے بعد پاک فوج کی امدادی ٹیمیں موقع پہ پہنچیں اورفوری رسپانس کے تحت پاک فوج کے دستوں نے فوری طور پر پہنچ کر سول انتظامیہ کی مدد کی ہے۔

- Advertisement -

تحصیل ٹوپی کے متاثرہ علاقوں ڈلورائی، سرکوئی اور بادہ میں پاک فوج کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں پختون عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں