خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں ،11 دہشت گرد جہنم واصل

99
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف کی عید الاضحیٰ پر پاکستانی قومِ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

راولپنڈی۔22اپریل (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ کارروائیوں کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد10دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد جہنم واصل ہوا۔مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔

علاقے کے لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔