پشاور۔ 07 جون (اے پی پی):ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے۔ہفتے کے روز صوبے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے.
نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔نماز عید کے اجتماعات میں مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق، کشمیر کی آزادی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔