پشاور۔ 23 دسمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 358کاغذات نامزدگی جاری کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک مخصوص نشستوں کے لیے 271امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں اور قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشتوں کے لیے54کاغذات جمع کرائے گئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 171امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کے لیے 46دیگر امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔