خیبر پختونخوا میں مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا، دوسری مرتبہ خیبر پختونخوا میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

140
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا، دوسری مرتبہ خیبر پختونخوا میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور عوام کے لیے سوچتے ہیں۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے انتخابات دو حوالوں سے اہم ہیں، پہلا یہ کہ پہلی بار تحصیل کی سطح پر براہ راست ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہو رہے ہیں، مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا اور دوسرا پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے۔

انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان وہ لیڈر ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور عوام کے لیے سوچتے ہیں، ورنہ کتنا آسان ہے وزیراعلیٰ کی صورت میں ایک ڈکٹیٹر رکھو اور کام چلائو جو پی پی پی اور نون لیگ کی روایت رہی ہے، سندھ کے لوگ آج بھی اس رویہ کا شکار ہیں، اب پنجاب میں بھی بااختیار نظام قائم ہونے جا رہا ہے۔