خیبر پختونخوا میں پانچ روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز

137
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں پانچ روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز ہو گیا جو پانچ جولائی تک جاری رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق مہم کے تحت صوبے کے چھ اضلاع میں سو فیصد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، ان اضلاع میں صوابی، سوات، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر شامل ہیں، اسی طرح پانچ اضلاع کی مخصوص یونین کونسلوں میں بھی یہ مہم جاری رہے گی

جن میں ڈی آئی خان کی 22 یونین کونسلز ، پشاور کی تین جبکہ کرم ، بنوں اور لکی مروت کی ایک ، ایک یونین کونسل شامل ہیں ۔ مہم کے تحت مجموعی طور پر 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے 9921 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے تقریباً15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے ۔