خیبر پختونخوا میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ، شانگلہ اور بونیر میں ریسکیو و بحالی کی سرگرمیاں تیز

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے تحت پاک فوج کی انجینئر کور کی شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،امدادی کارروائیوں میں لاشوں کی تلاش ، رابطہ سڑکوں کی بحالی اور ریلیف آپریشن میں مدد کرنا شامل ہیں ۔بونیر میں خصوصی سرچ آلات سے لیس پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں ۔ پاک فوج …

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے تحت پاک فوج کی انجینئر کور کی شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،امدادی کارروائیوں میں لاشوں کی تلاش ، رابطہ سڑکوں کی بحالی اور ریلیف آپریشن میں مدد کرنا شامل ہیں ۔بونیر میں خصوصی سرچ آلات سے لیس پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں ۔

پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بونیر کے گاؤں بشنوئی ، بٹائی کلے، گوکند اور پیر بابا میں راستے کھولنے اور لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔پاک فوج کی جانب سے شانگلہ کے علاقے الوچ اور چکیسر کو ملانے والی سڑک کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی تک جاری رہے گا۔