خیبر پختونخوا میں پولیس کانسٹیبلز کی 100 خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

156

پشاور۔ 18 مارچ (اے پی پی):صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس کانسٹیبلز کی 100 خالی آسامیوں پر بھرتی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکنیکل ونگ میں پرانے آپریٹرز کی ریٹائرمنٹ اور نئی بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے افرادی قوت کی شدید کمی تھی جو اس نئے حکم نامے کے تحت بھرتی کی صورت میں پر ہو جائے گی۔اس موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے نئے بھرتی ہونے والے جوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کو محکمے کا اثاثہ قرار دیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں فورس میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکار خیبر پختون خوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے اور درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے پولیس میں افرادی قوت کی ضرورت کے پیش نظر عرصہ دراز سے ٹیکنیکل یونٹ میں زیر التوا 100 کانسٹیبلز کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا۔