پشاور۔ 01 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیو ایمرجنسی آ پریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے مطابق پولیو مہم دو مرحلوں میں چلائی جارہی ہے پہلا مرحلے میں آج سے 4 ستمبر تک بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائیگی، پہلے مرحلے میں مہم پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، سمیت 16 اضلاع میں مکمل اور 3 اضلاع میں جُزوی طور پر چلائی جارہی ہے ،
دوسرے مرحلے میں 15 تا 18 ستمبر کے دوران بنوں، باجوڑ،اور ڈی آئی خان ڈویژن کے سات اضلاع میں پولیو مہم چلائی جائیگی ،مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 57 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 27 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،مہم کیلئے 40,000 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے،
پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کی مدد سے سخت سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا حکام نے والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔