اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں جماعت کی مضبوطی اور رابطہ کاری بہتر بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔یہاں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سید نیئر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔کمیٹی کو پارٹی کے روابط مضبوط کرنے اور صوبائی تنظیم کے اندر رابطے کو آسان بنانے کا ٹاسک دیا گیا …
خیبر پختونخوا میں پیپلزپارٹی کی مضبوطی اور رابطہ کاری بہتر بنانے کیلئے سیدنیئرحسین بخاری،محمدہمایوں خان اور قمرزمان کائرہ پر مشتمل کمیٹی قائم

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں جماعت کی مضبوطی اور رابطہ کاری بہتر بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔یہاں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سید نیئر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔کمیٹی کو پارٹی کے روابط مضبوط کرنے اور صوبائی تنظیم کے اندر رابطے کو آسان بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔







