پشاور۔ 04 جولائی (اے پی پی):خیبر پختونخوا پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کردی ۔پولیس کے مطابق ملزمان میں ساجد عرف آدم خان، لال شیر عرف لالے جان شیر اور ممتاز عرف ممتازے شامل ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہر مطلوب شخص کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جس کے لئے صوبائی حکومت نے باقاعدہ رقم مختص کرنے کی منظوری بھی دے دی ۔خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے عوام سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔