19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومضلعی خبریںخیبر پختونخوا پولیس نے فتنہ الخوارج کے مزید تین دہشت گردوں کو...

خیبر پختونخوا پولیس نے فتنہ الخوارج کے مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

- Advertisement -

پشاور۔ 18 مارچ (اے پی پی):خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں فتنہ الخوارج کے مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں کے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 2دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ۔

دونوں ہلاک دہشت گرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔ جن میں ابراہیم ضرار گروپ کا نائب امیر حکیم اللہ عرف شعیب بھی شامل تھا۔سی ٹی ڈی بنوں پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر اندر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کو جہنم واصل کیا۔ دوسری جانب چارسدہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد جاوید خان ولد محمد اختیار سکنہ اخوندان نورڑ بنوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گرد سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول سمیت پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوا ۔

- Advertisement -

ہلاک دہشت گرد پولیس کوقتل ، اقدام قتل و ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور علاقے میں دہشت گردانہ کارروائی کی غرض سے موجود تھا۔آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی سی ٹی ڈی بنوں ریجن، بنوں پولیس اور چارسدہ پولیس کے شیردل جوانوں کی بہترین کارکردگی کی تعریف،کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے لئے نقد انعامات کا اعلان۔

آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،خیبر پختونخوا پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کامیابیاں مستعدی اور پروایکٹیو پولیسنگ کی زندہ مثال ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573762

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں