پشاور۔ 28 فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔
اجلاس میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس میںدھماکے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔