خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان سے ملاقات میں گفتگو

113
خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمازاہد خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔