خیبر پختونخوا کی حکومت کے کہنے پر کسٹم ایکٹ 1969ءواپس لینے کی سمری کی صدر مملکت نے منظوری دیدی ہے‘ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

اسلام آباد ۔ یکم اگست(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کے کہنے پر کسٹم ایکٹ 1969ءواپس لینے کی سمری کی صدر مملکت نے منظوری دیدی ہے‘ ایوان سے وعدہ تھا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر یہ معاملہ ان کے ساتھ اٹھایا جائے گا جبکہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر یہ وعدہ پورا کردیا ہے اور عوامی و اراکین کے …

اسلام آباد ۔ یکم اگست(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کے کہنے پر کسٹم ایکٹ 1969ءواپس لینے کی سمری کی صدر مملکت نے منظوری دیدی ہے‘ ایوان سے وعدہ تھا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر یہ معاملہ ان کے ساتھ اٹھایا جائے گا جبکہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر یہ وعدہ پورا کردیا ہے اور عوامی و اراکین کے مطالبے پر یہ ایکٹ واپس لے لیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آرٹیکل 246 کے تحت پاٹا صدر مملکت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ کسٹم 1969ءکا ایکٹ پاٹا پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ میں نے کہا تھا کہ وزیراعظم جب وطن واپس آئیں گے تو اس کا فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply