خیبر پختونخوا کی مہمند ایجنسی میں احساس کفالت صوبائی پروگرام کا آغاز پیرسے ہوگا

262

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) خیبر پختونخوا کی مہمند ایجنسی میں احساس کفالت صوبائی پروگرام کا آغاز پیر 9مارچ کو ہوگا۔ پروگرام کے تحت علاقے کی مستحق اور کم آمدنی والی خواتین کو ان کے بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے 2ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں لکی مروت ، مہمند ایجنسی ، ہری پور اور چار سدہ میں وزیر اعظم کے احساس کفالت پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے جس کے بعد 31جنوری 2020ءکو مکمل ہونے والے قومی ، سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) کی تکمیل کے بعد رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے ۔ ان اضلاع کے رجسٹرڈ کئے گئے خاندانوں کو فروری 2020ءسے کفالت وظائف کا اجراءکیا جا رہا ہے جبکہ نئے خاندانوں کی رجسٹریشن سے وظائف حاصل کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔