زاہد اکبرعباسی
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ ڈویژنز کے 12اضلاع میں قومی اسمبلی کی 11اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی 25نشستوں پر 53لاکھ 75ہزار 189ووٹر 751امیدواروں میں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے ۔ اہم امیدواروں میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی ، سابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی ، سابق وزراء شہریار آفریدی اور علی امین خان شامل ہیں ۔
اے پی پی کو دستیاب تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ان تین ڈویژنز میں 11نشستوں پر 258امیدوار میدان میں ہیں جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی 25نشستوں پر 493 امیدواروں میں مقابلہ ہے ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35کوہاٹ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6لاکھ 66ہزار 239ہے جبکہ یہاں پر 18امیدوار مد مقابل ہیں ، یہاں سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 90کوہاٹ ون میں 16، پی کے91سے 13جبکہ پی کے 92کوہاٹ سے 11امیدوار میدان میں ہیں ۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 36ہنگو اور اورکزئی پر مشتمل ہے ، یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 56ہزار 60ہے جبکہ اس حلقے میں 19امیدوار مدمقابل ہیں ۔ یہاں سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 93ہنگو سے 18جبکہ پی کے 94اورکزئی سے 26امیدوار میدان میں ہیں ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37کرم میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 15ہزار 537ہے ۔ یہاں سے 34امیدوار مقابلے میں ہیں جبکہ یہاں سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 95کرم ون سے35جبکہ پی کے 96کرم ٹو سے 21امیدوار مدمقابل ہیں ۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38کرک میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 86ہزار 754ہے جبکہ یہاں پر 31امیدوار میدان میں ہیں ۔ یہاں سے صوبائی ا سمبلی کی نشست پی کے 97کرک سے 18اور پی کے 98کرک ٹو سے 19امیدوار میدان میں ہیں ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39بنوں میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7لاکھ 23ہزار 459ہے جبکہ یہاں پر 19امیدوار میدان میں ہیں ۔ یہاں سے صوبائی ا سمبلی کی نشست پی کے 99بنوں سے 26اور پی کے 100بنوں ٹو سے 16، پی کے 101بنوں تھری سے 15اور پی کے 102بنوں فور سے 20 امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40نارتھ وزیرستان میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 30ہزار 484ہے جبکہ یہاں پر 15امیدوار میدان میں ہیں ۔
یہاں سے صوبائی ا سمبلی کی نشست پی کے 103نارتھ وزیرستان سے 13اور پی کے 104 سے 19امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41لکی مروت میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 16ہزار 745ہے جبکہ یہاں پر39امیدوار میدان میں ہیں ۔ یہاں سے صوبائی ا سمبلی کی نشست پی کے 105 سے 24، پی کے 106 سے 23، پی کے 107سے 24 اور پی کے 108ٹانک سے 23امیدوار میدان میں ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 42سائوتھ وزیرستان میں 29امیدوار میدان میں ہیں ۔ یہاں سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 109 سے 22اور پی کے 110 سے 30امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43ٹانک ڈی آئی خان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 67ہزار 365ہے جبکہ یہاں سے کل 22امیدوار میدان میں ہیں ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44ڈی آئی خان ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 91ہزار 882ہے جبکہ یہاں سے مولانا فضل الرحمن ، فیصل کریم کنڈی اور علی امین خان سمیت 20امیدوار جبکہ این اے 45ڈی آئی خان ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 20ہزار 473جبکہ یہاں پر 12امیدوار مقابلے میں ہیں ۔ یہاں سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 111 سے 18، پی کے 112 سے20، پی کے 113سے 30اور پی کے 114سے 19امیدوار میدان میں ہیں۔