خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 5 سے 11 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان، ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

59

ایبٹ آباد۔ 4 جولائی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 5 جولائی سے 11 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے جاری بیان میں ریسکیو، میونسپل عملہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارشوں کے نئے سپل سے قبل شہر میں بارش سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے پیشگی اقدامات کریں۔

بیان میں سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں، دریائوں اور ندی نالوں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 یا ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد کے فون نمبر 9310553 ۔ 0992 پر پر رابطہ کریں۔